بڑی خؤشخبری ، عید الفطر پر افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
عید الفطر کے موقع پر افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاہم یہ کن ملازمین کو ملے گا ، اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر 2025 کے موقع پر اپنے افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، یومیہ اجرت، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران اور ملازمین کو بونس ملے گا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو کوئی بونس نہیں دیا جائے گا۔
بونس کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کے لیے عیدالفطر کی تین چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ایک نوٹیفکیشن میں 31 مارچ پیر سے 2 اپریل بدھ تک تعطیلات کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افسران اور ملازمین کو بونس
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔