آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنرکا بھارتی اداکاراؤں کیساتھ ڈانس ،ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تیلگو بولنے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ڈیوڈ وارنر نے ہمیشہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بھارتی فلموں سے محبت کے اظہار کی وجہ سے بھارتی شائقین کا دل جیتا ہے، لیکن اب وہ حقیقت میں ٹالی ووڈ (تیلگو فلم انڈسٹری) کا حصہ بننے جا رہے ہیں، وارنر جلد ہی اپنی پہلی بھارتی فلم رابن ہڈ میں کیمیو (مہمان کردار) کرتے نظر آئیں گے،پری ریلیز ایونٹ میں جب وارنر نے مداحوں سے تیلگو میں بات کی تو سب حیران رہ گئے, اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
انہوں نے کہا کہ نمستے آپ سب کا شکریہ، میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی محبت اور حمایت کی قدر کرتا ہوں، آپ لوگوں نے پچھلے 15 سال میں جو سپورٹ دی وہ میرے لیے بہت خاص ہے،جب ڈائریکٹر وینکی کودمولا نے وارنر سے تیلگو میں کچھ اور بولنے کو کہا تو انہوں نے شرماتے ہوئے کہا: نِنا نینو پریمیستونانو” (میں تم سے محبت کرتا ہوں)،یہ سنتے ہی پورے ہال میں تالیوں اور جوش کا طوفان آ گیا۔
وارنر نے اپنے فلمی ڈیبیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان سے نکل کر فلم انڈسٹری میں آنے پر گھبرا رہا تھا، لیکن جب ڈائریکٹر وینکی اور پروڈکشن ہاؤس نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے سوچا کہ یہ ایک زبردست موقع ہے، میں نے ہیروئن سری لیلا سے بھی بات کی اور میں اس موقع کو حاصل کر کے واقعی خوش ہوں،فلم رابن ہڈ 28 مارچ 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں نیتھن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک نڈر چور ہے جو امیروں سے لوٹ کر غریبوں کی مدد کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔