اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
روز نامہ امت نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لئے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لئے صدر مملکت کو بذریعہ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لئے بطور چیئرمین این آئی ار سی منظوری دی تھی۔
این آئی آر سی 1972 میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، جس کو انڈسٹری کی ٹریڈ یونین اور قومی سطح کی ٹریڈ یونین اور فیڈریشنز کے رجسٹریشن کے مسائل حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں کمیشن کو تمام اداروں میں غیر منصفانہ لیبر پریکٹس کے معاملات کو اٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

190 ملین پاﺅنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پرسماعت عید کے بعد ہوگی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس ریٹائرڈ شوکت

پڑھیں:

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔

ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
  • پی ایس ایل 10، بھارتی براڈکاسٹرز کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ
  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛شملہ معاہدہ  سمیت تمام دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ ،بھارتی دفاعی مشیروں کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے صرف ایک سہولت ملے گی، وزارت خزانہ
  • یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
  • افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی