ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرکی کمی سے3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے کا ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں کتنے افراد کے پاس مالیاتی اکاؤنٹس ہیں؟
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت پاکستان میں کا ہوگیا فی تولہ
پڑھیں:
کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
کراچی:سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔
واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔