آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
صدرآصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کیساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر والدہ کی نماز جنازہ
پڑھیں:
مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کا ناقدین کو جواب
معروف بالی ووڈ اداکارہ نُشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد اور اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نشرت بھروچا نے کہا کہ اُن کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو اُن کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔
فلم چھوری کی اداکارہ کاکہنا تھا، ’مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں۔ میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں۔ میں سفر کے دوران جائے نماز بھی ساتھ رکھتی ہوں۔‘
View this post on InstagramA post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
نُشرت نے مذہب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا بھی ذکر کیا۔ اُنہوں نے کہا، ’جب میں اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں، 'یہ کیسی مسلمان ہے، اس کے کپڑے دیکھو۔ لیکن ایسی باتیں میرے راستے کو نہیں بدل سکتیں۔ میں مندر بھی جاؤں گی اور نماز بھی پڑھوں گی۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک خدا پر ایمان رکھتی ہیں اور مختلف راستوں سے اُس سے جُڑنے کی خواہش رکھتی ہیں۔