جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف نے خود نماز پڑھائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نمازہ جنازہ ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، آرمی چیف نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔
آرمی چیف کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زردری، وزیر اعظم شہباز شریف، صدر ن لیگ نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلح افواج کے سربراہان اور عسکری حکام سمیت سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی بھی نماز جنازہ میح شریک تھے۔
جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثناءاللّٰہ اور حذیفہ رحمان نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عاصم منیر کی والدہ کی نماز والدہ کی نماز جنازہ آرمی چیف جنرل
پڑھیں:
سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور اب چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔