وفاقی محتسب کی صدر سے ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق وفاقی محتسب کو 2024ء میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2023ء کی نسبت وفاقی محتسب کو 17 فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں ۔ ادھر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ صدر نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہے۔ اعلامیے کے مطابق افطار ڈنر کے دوران صدر مملکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، صدر مملکت نے اس موقع پر یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر اور ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر کیا گیا ہے تاکہ بچے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔ صدر مملکت نے تمام بچوں کو تلقین کی کہ وہ ان کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں۔ اس تقریب میں صدر مملکت نے یتیم بچوں سے ملاقات کی۔ ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ائر مارشل (ر) فاروق حبیب کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت نے وفاقی محتسب یتیم بچوں
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-31