وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے امریکہ میں امریکی کانگریس کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے مطابق معاون خصوصی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے ملاقات کی ہے۔
دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً حکومت کی معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں تعلقات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
دوران گفتگو علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: معاون خصوصی
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔