کراچی:

ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور نومولود بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی بعد ازاں تینوں کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ سندھ حکومت کے کسی وزیر، مشیر یا نمائندے نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی زحمت نہیں کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ماں باپ اور نومولود کے جنازے ایک ساتھ دیکھ کر لوگ خود پر قابو نہ رکھ سکے، کئی افراد زار و قطار روتے رہے، ہر طرف سوگ کا سماں تھا، شہریوں نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے میں مسلسل ناکامی پر سندھ حکومت کیخلاف اپنے شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

اس موقع پر منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بگڑتی ہوئی ٹریفک صورتحال، غیر قانونی ہیوی ٹریفک اور حکومتی نااہلی معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں شوہر اور حاملہ بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حادثے کے دوران بچے کی ولادت ہوئی، لیکن وہ بھی دم توڑ گیا۔  

مزید پڑھیں: ڈی آئی جی کو ایک ہفتے میرے حوالے کریں، ڈمپر حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دونگا، گورنر سندھ

حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ موقع پر موجود لوگ خوف اور غم میں اپنے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

دریں اثنا مذکورہ حادثے کا مقدمہ قتل خطا، غفلت و لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے اوراملاک کونقصان پہنچانے کی دفعات 34/279،427،320 کے تحت متوفی محمد قیوم کے بھائی محمد رزاق کی مدعیت میں ماڈل کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں واٹرٹینکر کے ڈرائیور رحیم کونامزد کیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان واٹر ٹینکر

پڑھیں:

کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ 

منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • کراچی، دو دریا پر نامعلوم شخص کی دو بچوں سمیت مبینہ خودکشی
  • کراچی:چائنہ پورٹ پر بیوی کیساتھ قتل ہوئے نوجوان ساجد کی میت سردخانے سے ورثاء کے حوالے
  • کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
  • مستونگ، پسند کی شادی کے سات سال بعد میاں بیوی کا قتل
  • کراچی واٹر کارپویشن میں اندھیر نگری سکندر زرداری کو بیک وقت 3 عہدوں سے نواز دیا گیا
  • کراچی: میاں بیوی قتل کیس میں نیا موڑ، مقتول کے والد کے بیان سے تفتیش کا رخ تبدیل
  • بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل
  • مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل
  • بلوچستان میں ایک اور سفاکانہ واردات: پسند کی شادی پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور شوہر کو قتل کر دیا