فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔
فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، ان سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وکلاء کی ملاقات کے دوران مشال یوسفزئی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار