Daily Mumtaz:
2025-09-18@15:54:21 GMT

شوبز اور میڈیا شخصیات کی کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

شوبز اور میڈیا شخصیات کی کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت

پاکستانی شوبز اور میڈیا شخصیات نے کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے اس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جوڑے اور نومولود کی جان چلی گئی، یہ جوڑا موٹر سائیکل پر اسپتال سے واپس جا رہا تھا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں ٹکر مار دی، حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق خاتون حاملہ تھیں اور حادثے کے دوران ہی انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا، لیکن بدقسمتی سے نومولود بچی بھی زندہ نہ رہ سکی۔

واقعے نے پورے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، عوام سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات اور بے قابو ٹینکر ڈرائیورز کی لاپروائی پر شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

اس سانحے پر پاکستانی اداکاروں اور میزبانوں نے بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔

اداکار ومیزبان دانش تیمور نے سڑکوں کی ناقص صورت حال اور ڈرائیورز کی غیر ذمے داری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میزبان رابعہ انعم نے بھی حادثے پر افسوس کرتے ہوئے حکومت سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ و میزبان جویریہ سعود انتہائی جذباتی ہو گئیں اور حادثے کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔

ٹی وی اینکر و میزبان وسیم بادامی نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار ایسے حادثے کے بعد بات کی جاتی ہے، مگر عملی اقدامات کبھی نہیں کیے جاتے۔

سماجی کارکن سید ظفر عباس بھی جوڑے اور نومولود کی موت پر انتہائی افسردہ نظر آئے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ حادثہ سوشل میڈیا پر بھی شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کی لاپروائی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو بھاری گاڑیوں کے لیے الگ روٹ بنانے چاہئیں تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہیں، ٹینکر مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور حادثے کے ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے۔

یہ المناک حادثہ پاکستان میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور سڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حادثے کے کیا ہے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی

ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔

گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔

متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
  • چترال میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق