ٹی ٹونٹی سیریز، پاک نیوزی لینڈ پانچواں میچ آج کھیلا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویلنکٹن( نیوز ڈیسک )پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اورآخری میچ آج کھیلا جائیگا۔ گزشتہ روز ویلنگٹن میں قومی سکواڈ کا بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔
پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، کوچزکی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ویلنگٹن سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11:15 بجے شروع ہو گا، پانچ میچزکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کو پہلے ہی تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.