شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ برائے تاریخی مساجد کے تحت مسجد العودہ کی مرمت کا کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ برائے تاریخی مساجد کے تحت مسجد العودہ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد العودہ الدرعیہ کمشنری میں واقع علاقے کی قدیم ترین مسجد ہے جس کی تعمیر نجدی طرز پر ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
مسجد العودہ میں مٹی اور گارے کا استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطے کی آب وہوا اور موسم کے لحاظ سے نمازیوں کے لیے آرام دہ ہے۔مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد مسجد کے رقبے میں 794 مربع میٹر کا اضافہ ہوگا اور 992 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔مسجد العودہ کی مرمت کا کام شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں 30 تاریخی مساجد کی مرمت کا کام ہوگا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی مرمت کا کام مسجد العودہ
پڑھیں:
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیر اعظم شہباز شریف سے پرجوش انداز میں گلے ملے
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف پر جوش انداز میں گلے ملے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) پر دستخط کیے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر مصدق ملک موجود تھے۔وزیرِ اعظم ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کےلیے قصر یمامہ پہنچے، شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیاگیا۔شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا اور سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
مزید :