اسلام آباد:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے  پر علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے  پیش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔

علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر  پیش ہو گئیں۔ قبل ازیں گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی جے آئی ٹی کے سامنے علیمہ خان

پڑھیں:

پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا  تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔جبکہ   پاکستان کی وزارت خارجہ نے  پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال‘‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق  بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ  پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔

شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پراب بھی درج ہےکہ یہ ’’اسرائیل کےعلاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔‘‘

علاوہ ازیں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،  پاکستان نےنہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
  • اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
  • بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے پروپیگنڈا کا پول کھول دیا!