نمبرز کے لئے طلبہ کو بلیک میل کیا جاتا ہے:چیئرمین پی اے سی جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبہ کو بلیک میل کیا جاتا ہے، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہئے کہ جو پرچہ بناتا ہے، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلسل یونیورسٹیوں کی اس طرح کی شکایات آرہی ہیں، پیپرز کی مارکنگ کوئی اور کرے، یہ واقعات کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہا کہ حال ہی میں وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ ہوئی جس میں سمسٹر سسٹم کے امتحان اور نمبروں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، اس پر جو بھی پیش رفت ہوتی ہے تو کمیٹی کو آگاہ کردینگے۔
اجلاس کے دوران قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ہوا، آڈٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اکیڈمک اور گرلز ہاسٹل کی 3 عمارتیں بنائی گئیں، یہ 3 عمارتیں سی ڈی اے کے بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر بنائی گئیں۔
رکن کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ سی ڈی اے تو این او سی کے بغیر بنی عمارت کو گرا دیتا ہے، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہمارے پاس 50 کے قریب عمارتیں ہیں، پہلے بھی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ آڈٹ کی آبزرویشنز کے بعد ہم نے سی ڈی اے سے بلڈنگ ہلان کیلئے رابطہ کیا ہے، سی ڈی اے کے ساتھ بلڈنگ پلان کے مسائل ایک ہفتے میں حل کر لیں گے، گزارش ہے کہ سی ڈی اے کو قائداعظم یونیورسٹی کی ڈیمارکیشن کی بھی ہدایت کر دیں۔
قراقرم یونیورسٹی میں انجینئرنگ سہولت کے قیام میں تاخیر سے متعلق آڈٹ اعتراض کے حوالے سے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں 2.
حکام نے کہا کہ جہاں یہ منصوبہ بن رہا تھا وہاں کی کمیونٹی نے مزاحمت کی، کمیونٹی نے منصوبے کیلئے ایک پورشن دیا جہاں پر یہ بلاک بنایا گیا تھا، کمیونٹی نے پھر اس پر حملہ کر دیا جس سے منصوبے کو روک دیا گیا تھا، اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اب انجینئرنگ ڈیپاڑٹمنٹ کی تعمیر جارہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ کیا منصوبے سے پہلے وہاں کی مقامی آبادی سے رابطے کی مشق کی گئی، سید امین الحق نے کہا کہ اصولی طور پر منصوبے سے پہلے مقامی آبادی کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، 2004 سے ابتک یونیورسٹی کیلئے زمین پر تنازعہ چلتا آ رہا ہے، آخر 20 سال میں زمین کا یہ مسئلہ حل کیوں نہیں کیا گیا۔
یونیورسٹی حکام نے کہا کہ یونیورسٹی کے آس پاس زمین گاوں کی تھی لوگوں کو آن بورڈ لیا گیا تھا
کمیٹی رکن افنان اللہ نے کہا کہ جنہوں نے ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگائی ان کے خلاف کچھ ہونا چاہئے، یونیورسٹی حکام نے کہا کہ آگ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔
اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے وفد کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یونیورسٹی میں نے کہا کہ سی ڈی اے لیا گیا
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کی بدعنوان افسران پر مہربانیاں جاری
ڈائریکٹر آصف رضوی نے بغیر نقشوں کے غیر قانونی تعمیرات شروع کرا دیں
پی ای سی ایچ ایس C128،علامہ اقبال روڈ بلاک 2پلاٹ نمبر میں تعمیرات
قیمتی انسانی جانوں کو بھاری نقصان سے بچایا جائے، علاقہ مکینوں کا احتجاج
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی بدعنوان افسران پر مہربانیاںجاری ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی جانب سے شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ضلع شرقی پر قابض بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ موصوف نے ریٹائرمنٹ سے قبل ذاتی مفادات حاصل کرنے کی خاطر عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کر کے ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر بغیر نقشے اور دستاویزات کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ اس وقت بھی پی ای سی ایچ ایس کے پلاٹ نمبر جی 128 رہائشی پلاٹ پر کمرشل پورشن یونٹ اور سی 435 علامہ اقبال روڑ پر 40 گز کے پلاٹ پر چوتھی منزل کی تعمیر جا ری ہے جو عدالتی احکامات کے بر خلاف ہے۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم وزیر بلدیات ڈی جی نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی خطرناک تعمیرات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بھاری نقصان سے بچایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔