وفاقی کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی، نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی، نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے مخالفت کردی، انہوں نے وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کے لیے ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین سے صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور ٹیکس کی شقیں تھیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی صارفین پر اضافی ٹیکس نے سولر ٹیکس کی
پڑھیں:
گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرنے پرنوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا
گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی میں یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا، جہاں گیلے کپڑوں سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
نوجوان لگائی گئی سولر پلیٹ کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک شدید جھٹکا لگا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق اوشاک پینل کو گیلا کپڑا لگا کر صاف کر رہا تھا جبکہ پینل دھوپ میں مکمل چارج ہو چکا تھا اور پانی کے باعث کرنٹ پیدا ہوا، جس نے نوجوان کو کرنٹ لگا ، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
واضح رہے کہ بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ سولر پینل سے بجلی خارج نہیں ہوتی، یا وہ کرنٹ نہیں دیتا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
مکمل دھوپ میں چارج سولر پلیٹوں میں وولٹیج موجود ہوتا ہے، اور اگر پانی یا گیلا کپڑا لگایا جائے تو کرنٹ لگنے کا قوی امکان ہوتا ہے، جو مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
سولر پلیٹس کی صفائی کے وقت اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے، سولر پلیٹس کی صفائی ہمیشہ خشک کپڑے یا خصوصی برش سے کریں اور صفائی سے قبل کنٹرولر یا انورٹر سے کنکشن منقطع کریں۔