ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈریشن کے قانون 2024 کی شق 14 پر 29 مارچ سے عمل درآمد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون کے مطابق تین زمروں کو لائسنس سے استثنیٰ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے۔

قانون کے مطابق وہ غیرملکی جن کے لائسنس امارات میں رجسٹرڈ ہوں انہیں قانون کی رو سے دوبارہ رجسٹر کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

وہ افراد جن کے لائسنس عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہوں ان لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کا این او سی ہونا شرط ہے۔

اس کے علاوہ وہ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز امارات میں قیام کے دوران یا ٹرانزٹ کی صورت میں اپنے لائسنس پر ڈرائیونگ کرسکتے ہیں انہیں امارات کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اماراتی ٹریفک قوانین میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر 17 برس ہونا اور میڈیکل فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

دوسری جانب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ سال منظور ہونے والے نئے ٹریفک قوانین پر رواں برس 20 مارچ سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین میں 10 شقوں کی وضاحت کی گئی ہے جن میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے بنیادی طورپر 4 شرائط رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ ادارے کو قانون کی شق نمبر 12 کے مطابق یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کو اس وقت معطل کردے جب یہ ثابت ہو کہ لائسنس ہولڈر جسمانی طورپر فٹ نہیں رہا اس صورت میں لائسنس کی تجدید کو بھی روکا جاسکتا ہے۔

شق نمبر31 کے مطابق اگر لائسنس ہولڈر سے مختلف نوعیت کے جرائم جن میں غفلت کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں فریق مخالف کی موت ہونا یا سنگین نقصان پہنچنا،نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا، حادثے کی صورت میں اپنی شناخت کو چھپانے کے لیے غلط بیانی کرنا، خطرناک انداز میں گاڑی چلانااور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنا شامل ہے۔

شق نمبر 32 کے مطابق 7 حالتوں میں متعلقہ ادارے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں جن میں گاڑی میں بنیادی ضروریات کا فقدان ہونے کے باوجود شاہراہ عام پر ڈرائیونگ کرنا جن میں نمبر پلیٹ کا نہ ہونا، ہیڈ لائٹس یا بریکس خراب ہونے کی صورت میں گاڑی کو لوڈنگ وینچ پر ورکشاپ پہنچانا ہوگا۔

گاڑی کی ساخت میں بغیر اجازت کے تبدیلی کرنا بھی قانون شکنی ہو گی جس پرگاڑی کو پولیس اپنی تحویل میں لے سکتی ہے۔ گاڑی کسی واردات میں استعمال کی گئی ہو۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی گاڑی پولیس کی تحویل میں لی جاسکتی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے قانون کی شق نمبر37 کے مطابق شاہراہ پر بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنا یا کوئی ایسا لائسنس رکھنا جو امارات میں قابل قبول نہ ہو اس صورت میں پہلی بار 2 ہزار سے 10 ہزار درھم جرمانہ ہو گا۔

یہی جرم دبارہ ہونے کی صورت میں جرمانہ 5 ہزار سے 50 ہزار درھم ہو گا علاوہ ازیں تین ماہ تک قید کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں عید کے موقع پرخواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے میں ڈرائیونگ کی صورت میں کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے بہادرآباد ، شاہ لطیف اور لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے  شرف آباد زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ بلال ولد رئیس اختر کے نام سے کی گئی ، بہادرآباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شاہ لطیف کے علاقے خلدآباد میں اپنے ہی پستول سے حادثاتی  طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حسان خان کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ ماہیر خان ولد عفیل خان کے نام سے کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • پنجاب حکومت کا گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ؟
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ