کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، ایک اور ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔
حادث کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔
مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میاں بیوی
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.