موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سنیئرلیڈرشپ سے سیاست چھڑوائی گئی، اب صرف عمران خان اورلوگ ہے، لوگ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کونہیں جانتے، موجودہ لیڈرشپ کا کینڈی شاپ جانے والے بچوں جیسا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات کیساتھ لوگ جڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ پاناما میں نوازشریف کیوکیل تھے، ان کو سیاست کا پتہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ سے جو اختلاف کرتا ہے اسینکال دیا جاتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدالت میں انڈرٹیکنگ دینا غلط تھا، کور کمیٹی میں مشاورت کے بعد انڈرٹیکنگ نہیں دینی چاہیے تھی، میں نے تو بانی پی ٹی آئی سے کہا پہلیایک عثمان بزدار اب آپ نے کئی شامل کر لیے، وکیلوں کو بھاری فیسیں دیں لیکن میڈیا سیل کوبند کردیا گیا، یہ احمقوں کا اجتماع ہے ان کو کوئی عقل نہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ بانی کوجیل میں 600 دن ہو گئے، باہر ہونا چاہیے تھا، موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے ہوئے کسی کامیابی کی امید نہیں رکھی جاسکتیں، عمران خان نے گرینڈ ڈائیلاگ کی میری تجویز سے اتفاق کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ لیڈرشپ ایک سال میں سیاسی الائنس نہیں بنا سکی، عمران خان کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش بشری بی بی نے کی ہیں، موجودہ لیڈرشپ کا ایک ہی کام لوگوں کو پارٹی سینکالنا ہے، ہائی کورٹ نے کہا ہے جیل س کے باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کامیابی کی امید نہیں فواد چودھری پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ، ریپبلکن کانگریس مین جیک برگمین نے حال ہی میں امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران آرمی چیف اور حکومتی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز پاکستان آنے والے اہم امریکی وفد میں شامل سینئر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

دورہ پاکستان سے واپس جانے کے بعد امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ میرے پاکستان کے دورے اور وہاں و امریکہ میں رہنماؤں و کمیونٹیز سے ملاقاتوں کے بعد، میں ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہراتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط امریکہ پاکستان شراکت داری مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی حقوق، اور اقتصادی خوشحالی پر قائم ہوتی ہے۔ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔ آخر میں انہوں نے #FreeImranKhan کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
                                                                                        

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما کا موجودہ حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • بھارت کیخلاف قومی یکجہتی کیلئے عمران خان کو رہا کیا جائے، عمر ایوب
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
  • امریکی کانگریس مین کا ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
  • عمران خان کو  رہائی کی پیشکش کی گئی لیکن بات نہ بن سکی، لطیف کھوسہ
  • امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی