اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کو ختم ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں لیکن افریقی النسل لوگوں کے خلاف منظم نسل پرستی، معاشی اخراج اور نسلی بنیاد پر تشدد کی صورت میں اس کی بھیانک میراث آج بھی موجود ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ مسائل ان لوگوں کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور رکن ممالک کی حکومتوں کو سچائی کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کے لیے موثر قدم اٹھانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تنازع کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے، نگراں وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے مطالبہ

انہوں نے تاریخ کو مٹانے، سچائی کو چھپانے کے لیے غلط بیانیے پیش کرنے اور غلامی کے متاثرین کو پہنچنے والے شدید نقصان سے انکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت اور اس کے اثرات کا طویل عرصہ تک نہ تو اعتراف ہوا، نہ ان کے بارے میں بات کئی گئی اور نہ ہی ان کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے۔ آج بھی انسانی خریدوفروخت سے منافع حاصل کیا جا رہا ہے اور اس تجارت کی بنیاد سمجھے جانے والے تصورات اب بھی دنیا میں موجود ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے یہ بات ‘غلامی اور اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن’ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔

یہ دن 25 مارچ 1807 کو برطانیہ میں غلاموں کی تجارت کا قانون ختم کیے جانے کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ انقلاب ہیٹی سے تین سال کے بعد لیا گیا جس کے نتیجے میں جمہوریہ ہیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ ہیٹی پہلا ملک ہے جسے غلام بنائے گئے مردوخواتین کی بغاوت کے نتیجے میں آزادی ملی تھی۔

چار صدیوں کی بدسلوکی

انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ چار صدیوں سے زیادہ عرصہ تک تقریباً 25 تا 30 ملین افریقی لوگوں کو ان کے علاقوں سے جبراً اٹھا کرغلام بنایا گیا۔ یہ اس وقت براعظم افریقہ کی تقریباً ایک تہائی آبادی تھی۔ ان میں بہت سے لوگ بحر اوقیانوس کے پار سخت مشکل سفر میں ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، لبنان کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کیا جائے، انتونیو گوتریس

غلاموں کی اس تجارت کے نتیجے میں خاندان بکھر گئے، پوری کی پوری آبادیاں مٹ گئیں اور ان لوگوں کی کئی نسلیں جبری غلامی کا شکار ہوئیں جس کا محرک لالچ اور نسل پرستانہ تصورات تھے جو آج بھی باقی ہیں۔

آزادی کی قیمت

انتونیو گوتیرش نے کہا کہ غلامی کا خاتمہ ہونے کے بعد بھی اس کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا اور بہت سے واقعات میں غلاموں کو اپنی آزادی کے لیے قیمت ادا کرنا ہوتی تھی۔

مثال کے طور پر ہیٹی میں آزادی حاصل کرنے والوں کو بڑی رقومات کی صورت میں ان لوگوں کو اس کی ادائیگی کرنا پڑی جنہوں نے اس کی تکالیف سے منافع کمایا تھا۔ اس مالی بوجھ کے باعث ملک طویل معاشی مشکلات کا شکار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن محض ان غلاموں کو یاد کرنے کے لیے ہی نہیں منایا جاتا بلکہ یہ غلامی اور نوآبادیات کی دیرپا میراث پر غور کرنے اور آج کی دنیا میں ان برائیوں کا خاتمہ کرنے کے عزم میں مضبوطی لانے کا دن بھی ہے۔

ازالہ اور اندمال

سیکریٹری جنرل نے حکومتوں، کاروباروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نسل پرستی اور تفریق کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھائیں اور رکن مالک کو چاہیے کہ وہ ہر طرح کی نسلی تفریق کے خلاف بین الاقوامی کنونشن پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے، انتونیوگوتریس

ان کا کہنا ہے کہ اس سچائی کا اعتراف کرنا ضروری ہی نہیں بلکہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے، موجودہ زخموں کو مندمل کرنے اور تمام لوگوں کے لیے وقار اور انصاف پر مبنی مستقبل کی تعمیر کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

آگاہی کی ضرورت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے سیکریٹری جنرل کے خدشات کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انسانوں کی غلامی کا رسمی طور پر خاتمہ ہو گیا ہے لیکن اس کی میراث کئی نسلوں پر محیط نسلی عدم مساوات کی صورت میں اب بھی باقی ہے۔ ناانصافی کے داغ باآسانی ختم نہیں ہوتے اور یہ مسئلہ رہائش، روزگار، طبی نگہداشت، تعلیم اور انصاف کی فراہمی میں عدم مساوات کی صورت میں تاحال موجود ہے۔

ان ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے ناصرف ان کا اعتراف ہونا ضروری ہے بلکہ پالیسی میں بھی ایسی ٹھوس تبدیلیاں درکار ہیں جن سے مساوات اور شمولیت کی ضمانت ملے۔

انہوں نے غلامی کی تکلیف دہ میراث کا خاتمہ کرنے کے لیے تعلیم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ غلامی کی جامع تاریخ اور اس کے اثرات کو کو سکولوں کے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے۔ آگاہ معاشرہ ہی تعصب کو روکنے اور ہمدردی کو فروغ دینے کا اہل ہوتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افریقہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس تعصب سیکریٹری جنرل غلام ہیٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افریقہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سیکریٹری جنرل غلام ہیٹی اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی صورت میں کرنے کے لیے کرتے ہوئے کا خاتمہ نے کہا کہا کہ اور ان

پڑھیں:

حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد صرف اس لئے جان کی بازی ہار جاتے ہیں کیونکہ ڈوبنے کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، نہر، ندی، دریا، سیلابی نالے یا سمندر میں ڈوبنے سے بچاؤ ممکن ہے، لیکن اس کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کے ڈوبنے کے واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں نہروں، جھیلوں، ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے، اس ضمن میں وارننگ سائنز، مانیٹرنگ سسٹم اور چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہر وقت متحرک ہیں اور عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو نہروں، دریاؤں اور سیلابی نالوں میں نہانے سے روکیں اور محکمہ موسمیات و ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ الرٹس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • تنازعات کا حل: اسلامی تعاون کی تنظیم کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم
  • چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب
  • طالبان، لوٹنے والے افغان شہریوں کے ’حقوق کی خلاف ورزیاں‘ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • شام: فرقہ وارانہ تشدد کا شکار سویدا میں انسانی امداد کی آمد
  • اسحاق ڈار نے بھی غزہ میں خوراک کی قلت دور کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار