اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، حماس ترجمان بھی شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج قابض فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی مذمت، اقوام متحدہ کا امداد کی فراہمی بحال کرنے پر زور
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی فوج کی جانب سے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب جبالیہ میں بھی اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان عبداللطیف جام شہادت نوش کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کی گئی تازہ بمباری میں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں طاقت کے استعمال کی صورت میں یرغمالیوں کی زندگی کی ضمانت نہیں ہوگی، حماس کا اسرائیل کوانتباہ
دوسری جانب حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ طاقت کے استعمال کی صورت میں یرغمالیوں کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی، اگر غزہ پر حملے جاری رکھے گئے تو یرغمالی تابوتوں میں واپس جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج بمباری حماس ترجمان شہید غزہ فلسطین وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج حماس ترجمان شہید فلسطین وی نیوز اسرائیلی فوج کی کی جانب سے
پڑھیں:
کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
کراچی:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق چوتھی ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد کراچی میں ہوا،جس کے دوران مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کو ائیربس 320 طیاروں کےلیے اگلےسال کےآخرتک اپ گریڈ کردیا جائےگا۔
پشاور ائیرپورٹ پر ائیرسائیڈ اور پارکنگ سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بزنس پلان گوادر کو ائیرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے، ائیرلائن عملے کے رویے اور سامان گم ہونے کی شکایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔