مصطفیٰ قتل کیس: ارمغان کے کال سینٹر سے ایک اور مہنگی گاڑی کیس پراپرٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے،
یاد رہے کہ اس سے قبل مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی دو کرپٹو کرنسی کی مائننگ مشینیں بھی برآمد کی گئی تھیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔
ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالرز کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارمغان کے گھر سے
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔