کراچی: بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔
ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا پتہ تھا لیکن ان کے لا پتہ ہونے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
تین روزکے بعد ان کے منشی عبد الحمید اور ڈرائیورعرفان گجر نےمددگار 15 پولیس کودی جس پر پولیس بھینس کالونی روڈ نمبر7 بلال مسجد کے قریب حاجی مقتول کے باڑے پہنچی توباڑے میں تعین اٹھ رہا تھا۔
پولیس نے کھدائی شروع کرائی تو زیرزمین سے مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کی تین روز پرانی لاش نکال کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
مقتول باڑے میں اکیلا رہتا تھا اور فیملی پنجاب میں رہائش پذیر ہے، انھوں نے بتایا کہ مقتول باڑے کے مالک نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے، مقتول مالک کے پاس بڑی رقم موجود تھی، مقتول کی رقم اورباڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں، باڑے میں کام کرنے والے ملازموں میں زاہد ، نورو اورعرفان شامل ہیں۔
تینوں ملزمان آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں، شبہ ہے کہ باڑے میں کام کرنے والے ملازموں نے ہی مقتول حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کیا اوربعد ازاں لاش باڑے میں دفنا کر فرار ہو گئے۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ حتمی طور پر وجہ موت کا تعین ہوسکے، ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے باڑے میں کام کرنے والے ملازموں کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حاجی اخلاق احمد قریشی بھینس کالونی کہ مقتول بتایا کہ باڑے کے کے بعد کو قتل
پڑھیں:
پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس اور ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک بین الاضلاعی گروہ کے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی
پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ نے چند روز قبل ایک ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ کر فرار اختیار کیا تھا۔ علی الصبح چمکنی پولیس نے میرا کچھوڑی مہر گل کلے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چند منٹوں میں گروہ کے تمام ارکان کو ہلاک کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ڈاکو فقیر آباد، چمکنی، پہاڑی پورہ اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ خیبرپختونخوا میں سال 2003 سے جرائم میں ملوث تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان باشندے افغان شہری پشاور پولیس وردی ڈکیتی