سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، گذشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے ،1847کیسز نمٹائے گئے۔
گذشتہ سال نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے ،2192کیسز نمٹائے گئے۔
فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے 2069کیسز نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیسز دائر ہوئے سپریم کورٹ میں نمٹائے گئے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی۔
ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے ، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے،ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے لازمی پلائیں،وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے۔
پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے، رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔