سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے ۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔