آئی سی سی آئی خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا پرجوش حامی ہے ،اکرم فرید
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:سابق صدر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) ، چئیرمین سینٹرل ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان میاں اکرم فرید نے پاکستانی خواتین کی ملکی کاروباری سرگرمیوں میں فعال حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آبادی کا تقریبا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ہمیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تاکہ یہ ملکی معیشت کے استحکام میں مزید تندہی سے حصہ لیں۔ حکومت نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ایز) میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں ۔ یہ بات انھوں نے اسلام آباد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی طرف سے منعقد افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے انھوں نے چیمبر کی کارکردگی پیش کی اور خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں چیمبر کی خدمات کا ذکر کیا۔ مہمان خصوصی سابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے وویمن چیمبر کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس چیمبر کا حصہ ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین اپنی قابلیت میں کسی سے کم نہیں اور آج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون پاکستان بھی ہماری خواتین اپنی قابلیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ حکومت پاکستان خواتین کی ترقی کے لئے پرجوش ہے اور خواتین کو چاہئے کہ کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر اور تقریب کے مہمان اعزازی ناصر قریشی نے اسلام آباد وویمن چیمبر کو خواتین کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی آئی ہمیشہ سے خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا پرجوش حامی ہے اور ہم اپنی خواتین ممبران کی انکی کاروبار میں ترقی کے لئے مدد کرتے ہیں۔ انھوں نے آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام بیرون ملک ہونے والی کاروباری نمائش کے وفود میں خواتین کو شمولیت کی دعوت بھی دی۔ اس تقریب میں اسلام آباد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی سینئر نائب صدر شمائلہ ناز، نائب صدر رابعہ فرحان ، سابق صدر نائمہ انصاری و دیگر اعلی عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمبر ا ف کامرس اینڈ ا ف کامرس اینڈ ا سرگرمیوں میں اسلام ا باد خواتین کی چیمبر کی انھوں نے کہا کہ
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔