40 سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔
تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 40 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔
امدادی کاموں کے دوران 29 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ بقیہ کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری" غرق ہوگئی تھی۔
اُس حادثے میں 35 مسافروں کو بچالیا گیا تھا جب کہ 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت سندھ طاس عالمی معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کرسکتا، احمر بلال صوفی
احمر بلال صوفی نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں کہ وہ سندھ طاس کے عالمی معاہدے کو یکطرفہ ختم کردے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں احمر بلال صوفی نے کہا کہ سندھ طاس کا عالمی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان پرانا معاہدہ ہے، معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ اس میں کوئی تبدیلی کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ایسے معاہدہ معطل کرسکتا ہے تو پھر کوئی اور پڑوسی ملک بھی ایسا کرسکتا ہے۔
احمر بلال صوفی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قانون ہے کہ تمام ممالک دہشتگردی ختم کرنے کے پابند ہیں۔