پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی جانب سےملک بھر کے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ،پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تیرہ کروڑ چونتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق پنجاب میں سب سےزیادہ سات کروڑ ساٹھ لاکھ دس ہزار تین سو انچاس رجسٹرڈ ووٹرزہیں،سندھ میں دو کروڑ اناسی لاکھ اکیاسی ہزاراور کے پی میں دوکروڑ چھبیس لاکھ ووٹر ہیں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد پچپن لاکھ چھیاسٹھ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں گیارہ لاکھ تراسی ہزار ہے۔
اسلام آباد میں چھ لاکھ انیس ہزارمرد جبکہ پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،بلوچستان میں مرد ووٹرز اکتیس لاکھ سترہ ہزار اورخواتین ووٹرز چوبیس لاکھ اڑتالیس ہزار ہیں،پنجاب میں چار کروڑ چار لاکھ مرد ووٹر جبکہ تین کروڑ پچپن لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔
لاہور میں تمام نجی سکولز کل بند رہیں گے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ووٹرز کی
پڑھیں:
پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔