جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی سنیل دت نے فلم سات ہندوستانی میں امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر انھیں سائن کرنے کے لیے ہامی تو بھری لیکن دلچسپ تبصرہ بھی کیا تھا۔
لیجنڈری امیتابھ بچن کو اس مقام تک پہنچنے میں کٹھن اور دشوار گزار دور سے گزرنا پڑا ہے۔ کئی دہائیوں تک انھیں سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی بلکہ ابتدائی برسوں میں فلم سازوں کی تنقید اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
ایک ایسی ہی واقعے کو یاد کرتے ہوئے اداکار شیبا اگروال کے شوہر آکاش دیپ صابر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والد (منموہن صابر) فلم 'سات ہندوستانی' بنا رہے تھے اور امیتابھ اس فلم کا حصہ تھے تو سنیل دت نے ان کے کچھ شو ریلز مانگے۔
سنیل دت کو اپنی فلم ریشماں اور شیرا کے لیے سیکنڈ ہیرو کی ضرورت تھی اور انھوں نے امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر کہا کہ منموہن، یہ لڑکا (امیتابھ بچن) بہت شدت والا ہے لیکن میں اس کی پہاڑی کوّے جیسی آواز کا کیا کروں؟
بعد ازاں سنیل دت نے امیتابھ بچن کو 'ریشماں اور شیرا' کے لیے سائن کرلیا، جس میں لیجنڈری امیتابھ نے ایک گونگے کا کردار ادا کیا تھا اور امیتابھ بچن نے خود کو ثابت بھی کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن سنیل دت نے
پڑھیں:
82 سالہ امیتابھ بچن 75 فیصد ناکارہ جگر کے باوجود موت کو کیسے شکست دے رہے ہیں؟
بالی ووڈ کے شہنشاہ اور مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی زندگی خود ایک عزم و عمل کی شاندار کہانی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ اداکار اس وقت محض 25 فیصد فعال جگر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ مسئلہ اُس وقت شروع ہوا جب 1982ء میں فلم قُلی کی شوٹنگ میں فائٹنگ سین کے دوران خطرناک چوٹ لگی تھی اور ادکار کئی ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے تھے۔
اس حادثے کے بعد امیتابھ کو خون کی منتقلی کی ضرورت پیش آئی تھی اور اسی دوران وہ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہوگئے تھے۔
تاہم امیتابھ بچن کو اس کا علم 2005 بعد ہوا اور تب تک یہ بیماری ان کے جگر کو بری طرح متاثر کر چکی تھی۔
اس کے باوجود امیتابھ بچن نے اپنی صحت کو سنبھالا اور آج بھی سخت نظم وضبط، مثبت سوچ اور متوازن طرزِ زندگی کے ذریعے معمولاتِ زندگی انجام دے رہے ہیں۔
اداکار امیتابھ بچن نہ صرف فلموں اور ٹی وی پر فعال ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں سے بھرپور رابطے میں رہتے ہیں۔
امیتابھ بچن اکثر کہتے ہیں کہ ’’جب تک زندگی ہے، جہدوجہد جاری رہے گی‘‘ اور ان کا یہ عزم لاکھوں لوگوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔