کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ملزم امیر بخش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق ملزم امیر بخش ڈکیتی، اسلحہ برداری، پولیس مقابلے اور کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
پولیس نے ملزم کے قبضے سے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے چوری ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے، جبکہ ملزم کے پاس سے 30 بور پستول کے خالی خول بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا، پولیس کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملزم کے دیگر جرائم پیشہ گروپوں سے روابط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ پولیس اور اے وی ایل سی کی ٹیموں نے ملزم کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کے
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔