عید کی تیاریوں کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے افراد مختلف طریقوں سے خریداری کرتے ہیں۔ کچھ افراد آن لائن خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، تو وہیں دیگر لوگ مارکیٹ جا کر خریداری کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔

آئیے اس موضوع پر اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہیں کہ پاکستانی عید پر کس طرح سے خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں خواتین عید کے لیے آن لائن سستے کپڑے کہاں سے خرید سکتی ہیں؟

پاکستان میں عید کی خریداری کے رجحانات میں ایک دلچسپ تبدیلی رونما ہورہی ہے، اگرچہ روایتی طور پر لوگ بازاروں اور مارکیٹوں میں جا کر خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا اثر ای کامرس کے صارفین کی تعداد پر بھی پڑا ہے۔

شہری علاقوں کے ساتھ بعض چھوٹے بڑے قصبوں میں بھی کھانے پینے کی اشیا، گھریلو ضرورت کی اشیا اور کپڑوں کی کئی قسم کی ورائٹی آن لائن منگوانے کا رحجان بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 17 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے پاس موبائل فون موجود ہے جن میں سے 9 کروڑ 30 لاکھ لوگ تھری جی یا فور جی انٹرنیٹ یا براڈ بینڈ سروسز استعمال کررہے ہیں جو آبادی کا 43 فی صد سے کچھ زیادہ ہے۔

موبائل صارفین کی تعداد میں اضافہ بھی ای کامرس کے رجحان میں اضافے کی وجہ ہے۔

ایک سروے کے مطابق 2023 میں تقریباً 45 فیصد پاکستانی صارفین نے عید کی خریداری کے لیے آن لائن خریداری کی۔

عید الفطر جیسے بڑے مواقع پر آن لائن خریداری کی شرح میں اضافہ

عید الفطر جیسے بڑے مواقع پر آن لائن خریداری کی شرح میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ مختلف ویب سائٹس اور ایپس جیسےDaraz اور دیگر لوکل پیجز خاص طور پر عید کے دوران بڑی تعداد میں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق 45 فیصد افراد آن لائن شاپنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ یقیناً 2025 میں ان صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہوگا۔ کیونکہ ای کامرس انڈسٹری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

دوسری جانب 55 فیصد افراد ابھی بھی مارکیٹ جا کر خریداری کرنا پسند کرتے ہیں۔

نوجوان طبقہ (18 سے 35 سال) میں آن لائن خریداری کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، جبکہ 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد عید کی خریداری کے لیے بازار جانا پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کپڑوں کی خریداری دونوں طریقوں سے کی جاتی ہے، لیکن آن لائن خریداری میں لباس کے فیبرک اور ڈیزائن کی تصاویر کی وجہ سے کمی محسوس ہو سکتی ہے۔

گھر کی سجاوٹ اور گفٹ آئٹمز کے لیے آن لائن خریداری ترجیح

گھر کی سجاوٹ اور گفٹ آئٹمز کے لیے زیادہ تر لوگ آن لائن خریداری کرتے ہیں کیونکہ انہیں بڑی تعداد میں ورائٹی دستیاب ہوتی ہے۔

کھانے پینے کی اشیا جیسے مٹھائیاں، پھل اور گوشت خریدنے کے لیے مارکیٹ جانا زیادہ عام ہے۔

پاکستان میں ای کامرس مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ای کامرس مارکیٹ کا حجم 2023 میں 9 بلین ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کی تیاریاں جاری، بازار خریداروں سے بھر گئے

عید کی خریداری کے لیے آن لائن اور مارکیٹ کی خریداری دونوں کے فوائد ہیں، اور یہ افراد کی عمر، عادات اور سہولت پر منحصر ہے۔ آن لائن خریداری وقت کی بچت اور زیادہ انتخاب فراہم کرتی ہے، جبکہ مارکیٹ جا کر خریداری میں ذاتی طور پر اشیا کا معائنہ کرنے کا فائدہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن شاپنگ عید وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ن لائن شاپنگ وی نیوز کو ترجیح دیتے ہیں عید کی خریداری کے آن لائن خریداری صارفین کی تعداد کے لیے آن لائن پاکستان میں لائن شاپنگ مارکیٹ جا کے مطابق کرتے ہیں تیزی سے

پڑھیں:

5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 

پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  آڈٹ حکام  نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔

سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی  نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔

چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ  پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی،  ہم میٹرک کی سند دیکھ پنشن دیتے ہیں۔

جنید اکبر خان  نے کہا کہ معیار ایک رکھیں کہ پنشن شناختی کارڈ پر جاری کریں گے، یا میٹرک کی سند پر۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے
  • بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا
  • 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • دلہن کو اپنے جہیز، تحائف پر مالکانہ حقوق حاصل ہیں، سپریم کورٹ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم