Daily Ausaf:
2025-11-03@16:58:40 GMT

جنگ آزادی کا سپاہی طورے باز طرم خان کیسے بنا؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

لوگوں کی اکثریت میں طرم خان کا نام ناقابل شکست حوصلے، بہادری، اور جدوجہد کی مثال سمجھا جاتا ہے۔ اردو زبان میں آپ نے، ’’تو بڑا طرم خان بنتا ہے‘‘ یا ’’ایڈا تو طرم خان‘‘ کے محاورے اکثر سنے ہوں گے۔ ہمارے اردو اور پنجابی ادب میں طرم خان کا نام ایک استعارے اور استہزا کے حوالے سے مشہور ہو گیا ہے۔ اس لئے کہ اب طرم خان ہمارے لئے ایک عام انسان نہیں رہا ہے بلکہ وہ ایک لازوال کردار ہے جو ایک محاورے میں ڈھل کر ہماری لوک داستانوں میں ایک ہیرو کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
برصغیر پاک و ہند کی آزادی سے پہلے طرم خان طورے باز یا طورہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پشتو زبان میں طورہ تلوار کو کہتے ہیں یوں طورہ یا طورے باز کا مطلب تلوار چلانے والا یا شمشیر زن ہے۔ یہی طورے باز اپنے آغاز میں محض ایک گمنام سپاہی تھا۔ لیکن وہ اپنے استقلال اور شجاعت کی وجہ سے طرم خان کے روپ میں ایک اساطیری کردار بن گیا۔ یہ کہانی جتنی عجیب اور سنسنی خیز ہے، اتنی ہی دلچسپ اور معنوی بھی ہے کہ 1857 ء کی جنگ آزادی کے دوران ریاستِ حیدرآباد دکن کا نواب، جو نظام دکن کہلاتا تھا، وہ برطانوی سامراج کا اتحادی تھا اور اس کی گرفت اتنی مضبوط تھی کہ کوئی بغاوت کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ لیکن جب انگریز کے خلاف تحریک آزادی کے نعرے ہندوستان کے گلی کوچوں تک پہنچے تو اس کی بازگشت نے نظام حیدر آباد کے در و دیوار کو بھی متاثر کیا۔ یہاں بیگم بازار کا ایک عام سپاہی طورے باز خان نہ صرف باغیوں کی قیادت کرتا تھا بلکہ اس نے چھ ہزار مظاہرین کو لے کر حیدر آباد میں برٹش ریذیڈنسی پر حملہ کر دیا تھا۔ جنگ آزادی کے شعلے جب میرٹھ سے حیدر آباد پہنچے تو حیدرآباد کی مساجد، مندروں، گوردواروں اور چرچوں کی دیواروں پر اشتہارات سج گئے، جن میں نہ صرف انگریز کے خلاف بغاوت کے حق میں نعرے درج تھے بلکہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ نظام بھی اس جنگ میں شریک ہو۔ حالانکہ نظام افضل الدولہ اپنے رفقا، سالارِ جنگ، امرا اور سرداروں کے ساتھ انگریزوں کی حمایت کا اعلان کر چکا تھا، مگر پھر بھی ریاست کے باشندوں نے اس جنگ میں ایک ایسی کہانی رقم کی جس نے انگریزوں کے ساتھ ساتھ نظام کے راج کی چولیں بھی ہلا کر رکھ دیں جس کا سارا سہرا طرم خان پر سجتا ہے.

جب جنگ آزادی کے شعلے بھڑک اٹھے تو نظام کی فوج میں انگریز افسروں کے خلاف بھی مزاحمت شروع ہو گئی۔ نظام کی فوج کے ایک رسالے کو بغاوت کچلنے کے لیے بلڈھانہ سے دہلی جانے کا حکم دیا گیا تو جمعدار چھیدا خان نے انکار کر دیا کیونکہ جمعدار چھیدا خان یہ قطعی نہیں چاہتا تھا کہ وہ اس بغاوت کو کچلنے میں مغلوں کے خلاف انگریز کا ساتھ دے۔
چھیدا خان اپنے 15 دیگر ساتھیوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچا تاکہ وہ نظام کو قائل کر سکے کہ وہ اس جنگ میں شامل نہ ہو لیکن جیسے ہی وہ حیدر آباد پہنچا اسے نظام کے وزیر میر تراب علی خان نے گرفتار کر کے انگریزوں کے نمائندے کے آگے پیش کر دیا جس نے اسے اور ان کے ساتھیوں کو اپنی ہی کوٹھی میں قید کر لیا۔ جب یہ خبر پھیلی تو انگریز کے خلاف عوام میں نفرت پھیل گئی۔ اس موقعے پر طرے باز خان نے باغیوں کی قیادت سنبھال کر بیگم بازار میں، جہاں جمعدار چھیدا خان اور اس کے ساتھیوں کو قید کیا گیا تھا، اپنے پانچ ہزار ساتھیوں کے ساتھ ہلہ بول دیا۔
اس موقعے پر مولوی اللہ الدین بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ طرے باز خان کی حمایت میں پہنچ گیا، مگر نظام کا وزیر میر تراب علی خان انگریز میجر کتھبرٹ ڈیوڈسن کو پہلے ہی باغیوں کے حملے کی اطلاع دے چکا تھا جس کی وجہ سے انگریزوں نے جوابی اقدامات کی تیاری کر لی تھی۔ طرے باز خان اور مولوی اللہ الدین کے ساتھیوں نے انگریز ریزیڈنسی کی دیوار گرا دی اور دروازے کو توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے۔ اندر داخل ہوتے ہی دو طرفہ لڑائی شروع ہو گئی لیکن طرے خان کے ساتھیوں کے پاس ہلکے ہتھیار تھے جو انگریز کی تربیت یافتہ مدراس آرٹلری کے سپاہیوں کے مقابلے پر ناکارہ تھے۔ پھر بھی تمام رات گولیاں چلتی رہیں اور مقابلہ ہوتا رہا۔ بالآخر صبح کے چار بجے باغی پسپا ہو گئے لیکن انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے باوجود طرے باز خان اس نیت سے فرار ہو گیا کہ وہ زیادہ بڑی طاقت کے ساتھ پھر حملہ کرے گا۔ 22 جولائی 1857 ء کو تراب علی خان کو خبر ملی کہ طرے باز خان ایک بار پھر انگریز ریزیڈنسی پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس نے طرے باز خان کو ہر قیمت پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ طرے باز خان بھیس بدل کر روپوش ہو گیا۔ لیکن بدقسمتی یہ ہوئی کہ طرے باز خان کی ایک پیدائشی شناختی علامت تھی کہ اس کی آنکھ کے قریب ایک تل تھا جس کی وجہ سے نظام کے کھوجیوں نے اشورخانہ کے قریبی جنگلات میں اسے ڈھونڈ نکالا۔ اس پر حیدر آباد کی عدالت میں مقدمہ چلا۔ اس دوران اس سے مولوی اللہ الدین اور دیگر باغیوں کے ٹھکانے پوچھے گئے اور نہ بتانے پر اسے طرح طرح کی صعوبتیں دی گئیں مگر طرے باز خان نے کوئی راز نہ اگلا۔ اسے سزا دے کر عمر بھر کے لئے جزائر انڈیمان (کالا پانی) بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ لیکن طرے باز خان جیل سے دوبارہ فرار ہو گیا جس کے بعد اس کی تلاش میں انگریز فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور وہ مارا گیا۔ اس کی لاش کو شہر میں لایا گیا اور انگریز ریزڈنسی کے سامنے برہنہ کر کے درخت سے لٹکا دیا گیا۔
اس طرح موت کے بعد طورہ پہلے طرے باز خان بنا اور اپنی شجاعت و بہادری کی وجہ سے بعد میں ’’طرم خان‘‘ کے طور پر شہرت دوام حاصل کر گیا جس نے اپنی جان تو دے دی مگر خود کو سرنگوں کیا اور نہ ہی مسلمان مجاہدین کے بارے کوئی راز اگلا۔ آج نہ نظام ہے نہ اس کی ریاست، لیکن طرے باز خان کا نام پہلے طرے باز خان اور پھر طرم خان بن کر اردو ادب میں امر ہو چکا ہے۔ انگریزوں کے ان غلاموں، نوابوں اور جاگیرداروں کو تاریخ میں کوئی نہیں جانتا بلکہ ایسے کرداروں کو عرف عام میں لوگ ’’انگریز کے پٹھو‘‘ کہتے ہیں مگر جنگ آزادی کے ایسے عظیم مجاہد کو لوگوں نے آج بھی طرم خان کے نام سے یاد رکھا ہوا ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ساتھیوں کے کے ساتھیوں انگریز کے چھیدا خان کی وجہ سے آزادی کے کے ساتھ کے خلاف کر دیا ہو گیا

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے

گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

گلگت: (آئی پی ایس) آج کے دن گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا تھا۔

یکم نومبر کو گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جاتا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت کی آزادی کے بعد 14 اگست 1948ء کو ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی آزاد کروا لیا گیا۔

گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے، گلگت بلتستان اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے نہ صرف دفاعی بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • خوبصورت معاشرہ کیسے تشکیل دیں؟
  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • خیبرپختونخوا کی ترقی کیسے ممکن ہے؟
  • مسرّت کا حصول …مگر کیسے؟
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟