جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا۔
اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
کراچی: کے پی ٹی پل آج رات سے 1 ماہ کیلئے بند ہو گا
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کے ساتھ حکمتِ عملی تیار ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔