پاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی میں تباہ کن زلزلے پر افسردگی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی خبر پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر سے بہت افسردہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے
انہوں نے کہاکہ ہمارے خیالات اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ ہم ان بہادر افراد، ایمرجنسی ورکرز کو جو بچاؤ و امدادی کارروائیوں کے لیے زمین پر تندہی سے کام کر رہے ہیں کو سراہتے ہیں۔
شفقت علی خان نے کہاکہ اس ہنگامی حالت میں ان کی بہادری اور عزم واقعی قابل تعریف ہے، ہم اس مشکل دور میں متاثرہ حکومتوں اور کمیونٹیز کے ساتھ اپنی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار میں 7.
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم
زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر مڈلے سے قریباً 17.2 کلومیٹر تھا، جس کی آبادی لگ بھگ 12 لاکھ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افسردگی کا اظہار پاکستان تھائی لینڈ میانمار زلزلہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افسردگی کا اظہار پاکستان تھائی لینڈ میانمار زلزلہ وی نیوز تھائی لینڈ کے لیے
پڑھیں:
افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی
ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے پر افغان عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کے علاقے خُلم میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران افغانستان کو امداد اور نجاتی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔