Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:20:26 GMT

  ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ، تین زخمی 

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

  ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ، تین زخمی 

اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں تین مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں، حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشا کے اوپر گرگیا، رکشا میں سوار افراد ڈمپر کے نیچے دب جانے سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
حاثہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا جس کے بعد ڈی سی اسلام آباد اور چیف ٹریفک آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری جلد کر لی جائے گی، ڈمپر کو روڑ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی

کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے، 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں رات بھر کھلے میدانوں میں رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • ہیوی ٹریفک اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق
  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی