چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مارچ 2025ء) چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی، حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں چینی کی قیمت کم ہو جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے ، تو عین اسی وقت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں عید سے قبل بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 158روپے فی کلو ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 150روپے فی کلو تھی۔(جاری ہے)
ادارہ شماریات کے مطابق اوپن مارکیٹ کی اوسط قیمت کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 10 روپے 68 پیسے سستی ہے۔
دوسری جانب اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ نائب وزیرِ اعظم کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قمیت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم نے چینی کی سپلائی اور قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزارتِ صنعت و پیداوار نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف ہدایات جاری کی تھیں جن کے مطابق چینی کی پرچون قیمت 164 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے جبکہ مل سے باہر قیمت 159 روپے فی کلو گرام یا اس سے کم رکھی گئی ہے۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹوں کے مطابق سندھ میں چینی کی اوسط پرچون قیمت 168 روپے فی کلوگرام ہے جبکہ پنجاب میں یہ 164 روپے فی کلو گرام یا اس سے کم ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں چینی کی روپے فی کلو کی جانب سے کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔