پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی:
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت عیدالفطر کے بعد 3 اپریل سے شروع ہوگی۔
ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے سے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے ، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر شائقین کو میسر آسکیں گے۔
پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک کے ہیں۔
ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقادبھی کیا جائے گا جس میں شائقین انعامات حاصل کرسکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔