ڈی جی خان: لکھانی پولیس پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں کا حملہ، 2 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں لکھانی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جو ہلاک ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ بھی اسی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر سحری کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستنا کے ضلع خضدار میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔