میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) جمعے کو میانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں جیسے کہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک تک محسوس کیے گئے۔
جمعے کو میانمار میں سات اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔
میانمار کی فوجی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1,002 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2,376 ہے۔
دنیا کے کئی ممالک، جن میں بھارت، انڈونیشیا، فرانس اور امریکہ شامل ہیں، نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان نے ہفتے کے روز میانمار اور تھائی لینڈ کو امدادی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
(جاری ہے)
آسیان تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
اس بیان میں آسیان نے وعدہ کیا کہ وہ متاثرہ ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی تاکہ انسانی بنیادوں پر امداد اور ریلیف آپریشنز کو مؤثر بنایا جا سکے۔
تھائی لینڈ کے بڑے ہوائی اڈے محفوظ قرارتھائی لینڈ کے ہوائی اڈوں کے نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے بعد ملک کے چھ اہم ہوائی اڈے استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔ بینکاک، چیانگ مائی، ہیٹ یائی، چیانگ رائی اور پھوكیٹ سمیت تمام ہوائی اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
میانمار میں ریسکیو آپریشن مشکلات کا شکار
2021 ء کی فوجی بغاوت کے بعد سے جاری خونی شورش کی وجہ سے پہلے ہی بحران کا شکار میانمار، اب ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
زلزلے کے مرکز کے قریب شہر منڈالے میںبڑے پیمانے پر تباہیدیکھی گئی تاہم امداد کی فراہمی اس لیے سست ہو گئی ہے کہ شہر کا ہوائی اڈہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
میانمار کی فوجی حکومت نے جمعے کو عالمی امداد کی اپیل کی۔ یہ ملک عام حالات میں غیرملکی مدد قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کرتا ہے تاہم فوجی حکمران من آنگ ہلائنگ نے اس بڑی قدرتی آفت کے تناظر میں کہا ہے کہ ان کا ملک بیرونی مدد قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔
عالمی ردِعمل اور امدادی سرگرمیاںاب تک کئی ممالک میانمار کی اس اپیل کا مثبت جواب دے چکے ہیں۔
چینی سرکاری خبر رساں ادارے سینہوا کے مطابق چین کی ایک ٹیم ہفتے کی صبح ینگون پہنچی، جس کے ساتھ زلزلہ پیما آلات، ڈرونز اور دیگر امدادی سامان موجود تھا۔ روس نے بھی 120 امدادی کارکنوں اور سامان کے ساتھ دو طیارے میانمار روانہ کیے۔اقوام متحدہ نے متاثرہ ممالک کی فوری امداد کے لیے 50 لاکھ ڈالرمختص کیے ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے تلاش اور امدادی اور طبی ٹیموں سمیت صفائی کے کٹس، کمبل، خوراک کے پیکٹ اور دیگر ضروری اشیاء میانمار روانہ کی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی میانمار کے لیے امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ادارت : عاطف بلوچ
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تھائی لینڈ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
سعودی امدادی ادارے کا آزاد کشمیر میں بڑا انسانی اقدام؛ 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم، 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید
سٹی42: سعودی امدادی ادارے نے آزاد کشمیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑا انسانی اقدام کرتے ہوئے 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم کر دیں۔ اس مدد سے 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید ہوئے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں قدرتی آفات اور نقل مکانی پر مجبور ہونے والے خاندانوں میں 4,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز (NFI) ریلیف کٹس تقسیم کر کے ایک اہم انسانی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
یہ بڑی سطح پر امدادی سرگرمی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) آزاد کشمیر کے اشتراک سے انجام دی گئی، جس میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں یہ کٹس تقسیم کی گئیں، جن میں شامل ہیں:
* مظفرآباد (325 کٹس)
* وادی جہلم (542)
* نیلم (433)
* کوٹلی (766)
* بھمبر (151)
* پونچھ (881)
* حویلی (902)
ہر ریلیف کٹ میں ہنگامی ضروریات کی اشیاء شامل تھیں، جن میں عارضی پناہ گاہ کا سامان، سولر پینلز بمع ایل ای ڈی لائٹس، گرم کمبل، پلاسٹک چٹائیاں، باورچی خانے کا ساز و سامان، پانی کے کولر اور جراثیم کش صابن شامل تھے ۔ یہ سب ضروری سامان متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کے ساتھ ساتھ طویل المدتی سہارا فراہم کرنے کی گرض سے فراہم کیا گیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، SDMA اور مقامی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا، جس سے براہِ راست 28,155 افراد مستفید ہوئے۔ یہ کنگ سلمان ریلیف KSrelief کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی انسانی خدمات کا مظہر ہے۔
ڈی جی SDMA سردار وحید نے مظفرآباد میں سعودی ادارہ کے امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور سعودی عرب اور KSrelief کی بروقت اور موثر امداد کو سراہا۔
انہوں نے کہا: "یہ تعاون سعودی عرب اور آزاد کشمیر کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔ امداد شفافیت، مؤثریت اور عزت کے ساتھ ضرورت مندوں تک پہنچی ہے۔"
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے
یہ امدادی سرگرمی KSrelief کی قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ تنظیم پاکستان میں انسانی مشکلات کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مربوط، ضروریات پر مبنی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
اٹلی: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک,2 زخمی