خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
دائیں سردار اختر مینگل، بائیں تصویر میں شاہد رند— فائل فوٹو
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔
شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس دھرنا شروع ہوتے ہی حکومت کا سردار اختر مینگل اور ان کی ٹیم سے رابطہ ہوا، اتفاق ہوا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی بھی سردار اختر مینگل کے ساتھ جا کر ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی راستے میں ہی تھی اور واقعہ پیش آ گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت کے لوگ محفوظ ہیں، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اب بھی اپیل ہے کہ حکومت سے بیٹھ کر ڈائیلاگ کریں، حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ لک پاس کے قریب گزشتہ روز دھرنا روکا گیا تھا، لک پاس کے قریب حکومت اور سردار اختر مینگل کی جماعت کا رابطہ ہوا، آج بھی سردار اختر مینگل سے حکومتی کمیٹی رابطے میں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، آج حکومتی وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار اختر مینگل اور ان کی بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ لک پاس کے شاہد رند کی جماعت
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔