فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔
دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا ہے، بلکہ ذہنی تشدد کرتا ہے، جب معاشرے میں میرے شوہر جیسے مرد موجود ہیں تو آپ پھر شوہروں کے احترام کا پرچار کیسے کر سکتی ہیں؟
اداکارہ نے کالر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کیس، سب کی زندگی مختلف ہوتی ہے لیکن عورت کو پھر بھی شوہر کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ اللّٰہ نے اسے یہ حق دیا ہے، آج کی خواتین جب پیسہ کمانا شروع کر دیتی ہیں تو خود کو مردوں کے برابر سمجھنے لگ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں عورت کو اپنے شوہر کی عزت کرنا چاہیے خواہ وہ بدحالی میں ہی کیوں نہ رہ رہی ہو، کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ فضا علی کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور انہیں یاد دلا یا کہ انہوں نے خود اسی نوعیت کے مسائل کے سبب اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ایک صارف نے سوال کیا کہ جب وہ اپنے سابق شوہر کے مزاج میں تبدیلیاں برداشت کر سکتی تھیں تو انہوں نے خود دو بار طلاق کیوں لے لی؟
مزیدپڑھیں:عیدالفطر پرموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کے حقوق کہا کہ
پڑھیں:
’طعنہ دینے ہمارے ووٹوں سے ہی صد بنے‘بلاول بھٹو کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا اللہ کا ردعمل
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حمکران مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بیان سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ایک حد ہونی چاہیے، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، جنہیں طعنہ دے رہے ہیں، ان ہی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے جلسہ عام سے جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے معاملات بہترکرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر رہنما اڈیالہ کیوں پہنچ جاتے ہیں؟
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جلسہ عام سے خطابت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔