Jang News:
2025-09-18@14:12:13 GMT
عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔
جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔
کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔
ادھر ملتان اور رحیم یار خان کے بازاروں میں بھی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے جبکہ چمن میں نوجوانوں کی زرداری ٹوپی کی خریداری جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے ایپسوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے. سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں.(جاری ہے)
سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکیورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا.