عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، بازاروں میں رش،دکانداروں کے نخرے بھی آسمانوں پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: ممکنہ طور پر عیدالفطر میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔
عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔
جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے، جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
دوسری جانب عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی ہیں جبکہ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، عید پر اچھا نظر آنے کیلئے بال کٹوانے، کلینزنگ، فیشل، تھریڈنگ اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔
عید قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے نخرے بھی آسمانوں تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے کمال سے دوسروں سے منفرد نظر آسکتے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔
اسلام آباد میں انسداد ڈینگی آپریشن تیز ، مختلف سیکٹرز میں سپرے،متعدد نئے کیس رپورٹ
مزید :