میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اتر پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کی نماز عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پچھلے سال سے مسلمانوں کو ہدایت دے رہی ہے کہ وہ سڑکوں پر نماز ادا نہ کریں کیوں کہ اس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس بار عہدیداروں نے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سخت وارننگ جاری کی ہے۔
میرٹھ میں ایک سینیئر پولیس افسر نے متنبہ کیا کہ اگر لوگوں نے ہدایات کی خلاف ورزی کی تو انہیں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا نتیجہ ان کے پاسپورٹ یا لائسنس کی منسوخی ہوگی۔
میرٹھ شہر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے پر پابندی کے بارے میں نوٹس اور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر
آیوش سنگھ نے کہا کہ سنہ 2024 میں پولیس نے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 80 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ کسی بھی حالت میں سڑک پر نماز ادا نہ کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت سڑک پر نماز میرٹھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت سڑک پر نماز میرٹھ خلاف ورزی
پڑھیں:
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی بڑھنے لگی ہے، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور فرقہ وارانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔
دوسری جانب شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، بعد ازاں شہید کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔