عید الفطر پر سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
بسام سلطان : سوئی سدرن صارفین کے لیئے اچھی خبر سامنے آگئی ، سوئی سدرن گیس عیدالفطر پر گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے
ترجمان سوئی سدرن سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے معزز صارفین کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دی ، سوئی سدرن کی انتظامیہ عیدالفطر پر صارفین کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے.
مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل کے دورے
اس سلسلے میں چاند رات سے عید کے تیسرے دن آدھی رات تک گیس کی بلا تعطل فراہمی کو مستحکم رکھا جاۓ گا. کسی صارف کو گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی شکایت درپیش ہو تو وہ براہ کرم ہماری چوبیس گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کرے. ہمارا مستعد عملہ آپکی خدمت کے لیے کوشاں رہے گا.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔
اشتہار