پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اوورچارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران والے ٹرانسپورٹرز پر 23لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے جبکہ مسافروں کو 33لاکھ 40 ہزار روپے واپس دلوائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرائے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 1333 سے زائد گاڑیوں پر چالان کے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئی۔
کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران رہ گئے اور اس پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔
مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر مسافروں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 99030222 042 بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین او رافسران کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اسپیشل اسکواڈ بڑے بس اسٹینڈ پر موجود رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرانسپورٹ کرائے لاہور لاہور ٹرانسپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ کرائے لاہور لاہور ٹرانسپورٹ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔