سوئی سدرن کا عید پر گیس فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سوئی سدرن نے عیدالفطر پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق عیدالفطر کےلیے گیس کے تمام والوز فل پریشر سے آن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عید کے تینوں دن رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ چاند رات کو بھی 12 بجے تک گیس دینے کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔