چاند رات پر ماہرہ خان کے رقص نے چار چاند لگادیے
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے چاند رات کے موقع پر اپنے دلکش رقص سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکاراؤں مومل شیخ اور سارہ اجمل کے ساتھ بھارتی گانے ‘ورتمان آنکھوں کا دھوکا ہے’ پر رقص کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے مائرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ‘دھرتی ایک مایا نگری ہے، عید مبارک عزیزو!’
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)
مداحوں نے ان کے رقص کی تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو اہم ثقافتی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔
اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عفت عمر ان دنوں الحمرا کے دفتر سے ہی تمام امور کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پنجاب بھر میں ثقافت کو فروغ دینے اور روایتی فنون کو زندہ رکھنے کے لیے انہیں ایک مؤثر کردار سونپا گیا ہے۔
عفت عمر کی تقرری کو مختلف حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔