کراچی میں ڈاکو اور ڈمپر مافیا کون ہے؟ خالد مقبول نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 سال سے پاکستان کو چلا رہا ہے اس طرح تو گھر بھی نہیں چلتے، کراچی 70 سال سے پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اس طرح گھر نہی چلتا، ملک اور صوبے کیسے چلیں گے۔ ہم نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز گورنر ہاؤس کو بنا لیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت کا ساتھ جمہوریت کی بقاء کے لیے دیا تھا، کراچی میں انسانی جانوں کا خیال رکھنا وزیراعظم کی بھی ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
لاہور: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پرپہلگام کا ڈرامہ رچایاگیا۔ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو وہ اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ پی ٹی آئی کے عہدیدار آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ آبی وسائل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد متاثر نہیں ہو گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی معاملات میں تحفظات ہونا ایک فطری عمل ہے جن کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔