چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد: آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی بے مثال بہادری ،عزم پرغور کا موقع فراہم کرتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔